Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ڈائریکٹرجنرل پاسپورٹ اتھارٹی جناب جمال مصطفیٰ قاضی کی جانب سے نیک توقعات کاا ظہار

ڈائریکٹرجنرل پاسپورٹ اتھارٹی جناب جمال مصطفیٰ قاضی کی جانب سے نیک توقعات کاا ظہار


اسلام آباد(پ۔ر)ڈائریکٹرجنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اتھارٹی جناب مصطفیٰ جمال قاضی نے تہران یونی ورسٹی ایران میں پاکستان چیرپرڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے تقرر پر نیک خواہشات کااظہارکیا۔وہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکو منسٹر کی حیثیت سے سرکاری(آفیشیل)پاسپورٹ جاری کرتے ہوئے ان سے گفتگوکررہے تھے۔یادرہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرزاہدکاتقررتہران یونی ورسٹی کی مسنداردوومطالعہ پاکستان پر کیاگیاہے اور انھیں حکومت پاکستان کے نان ڈپلومیٹک منسٹر کا منصب عطاکیاگیاہے اور اس حیثیت سے انھیں حکومت پاکستان کا سرکاری پاسپورٹ جاری کیاگیاہے۔جناب جمال مصطفیٰ قاضی نے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کے اس تقرر کو نہایت خوش آئنداقدام قررادیا اورڈاکٹرزاہدکو اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔