Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

سیکریٹری ایجوکیشن سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کی ملاقات

سیکریٹری ایجوکیشن سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کی ملاقات


جناب محی الدین وانی نے تہران یونی ورسٹی میں ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے تقررسے نہایت دلچسپی کااظہارکیا
اسلام آباد(پ۔ر) وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن جانب محی الدین وانی نے تہران یونیورسٹی میں پاکستان چیرپرڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے تقرر میں گہری دلچسپی ظاہرکی ہے۔ انھوں نے وزارت تعلیم کے حکام کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس تقرر کو جلد ازجلد عملی صورت دی جائے۔انھوں نے وزارت کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی ہدایت کی کہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکواس سلسلے میں ہرممکن سہولت پہنچائی جائے تاکہ وہ بلاتاخیر تہران پہنچ کر اپنے فرائض منصبی سنبھال سکیں۔انھوں نے ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے لیے نیک تمناؤں کا ظہارکیا۔پنجاب یونی ورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے انھیں اپنی تازہ کتاب”صبح کا ستارہ“ پیش کی۔