Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارہ زبان و ادبیات اردو میں شکاگو یونیورسٹی کے سابق استاد، اردو کے معروف محقق، مدیر، استاذ پروفیسر چوہدری محمد نعیم کے ساتھ بین الاقوامی ریسرچ ویبینار کا انعقاد‎‎‎

ادارہ زبان و ادبیات اردو میں شکاگو یونیورسٹی کے سابق استاد، اردو کے معروف محقق، مدیر، استاذ پروفیسر چوہدری محمد نعیم کے ساتھ بین الاقوامی ریسرچ ویبینار کا انعقاد‎‎‎


ادارہ زبان و ادبیات اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام شکاگو یونیورسٹی سے طویل دورانیے تک منسلک رہنے والے اردو زبان و ادبیات کے نام ور محقق، مدیر، استاذ پروفیسر چوہدری محمد نعیم (سی۔ ایم۔ نعیم) کے ساتھ بین الاقوامی ریسرچ ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ ریسرچ ویبینار میں گفتگو کا غالب موضوع نعیم صاحب کا تازہ مجموعہ مضامین "منتخب مضامین" تھا۔ اس کے ساتھ شرکا نے متفرق موضوعات پر سوالات کے ساتھ ساتھ اپنے تحقیقی موضوعات/کام سے متعلق بھی پروفیسر سی ایم نعیم سے رہنمائی حاصل کی۔ ویبینار سوال جواب اور گفتگو/مکالمے کی طرز پر جاری رہا۔
اس اہم علمی سرگرمی کو مزید بامعنی بنانے کے لیے ادارے کے اساتذہ ڈاکٹر محمد نعیم، اوکسفرڈ یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچ فیلو ڈاکٹر انیلا سلیم، ڈاکٹر ظہیر عباس بھی نشست میں موجود رہے۔ دہلی سے اردو زبان و ادبیات کے معروف محقق عبد الرشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ریسرچ ویبینار کے انتظام اور میزبانی کی ذمہ داری ادارے کے اساتذہ ساجد صدیق نظامی اور مشتاق احمد خان نے ادا کی۔
ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی سرپرستی میں ہونے والے اس ویبینار کے انعقاد کو علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا۔