Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ تالیف وترجمہ جاپانی ادب کے تراجم شائع کرے گا

ادارہ تالیف وترجمہ جاپانی ادب کے تراجم شائع کرے گا


جاپان سے ڈویژن آف فارن اسٹڈیز، گریجویٹ سکول آف ہیومنیٹیز اوساکا یونیورسٹی کے اردو کے اساتذہ میاموتو تاکاشی اور ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے22اگست 2202 کو ادارۂ تالیف و ترجمہ پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ادارے کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ صدر نشین مسند جمیل جالبی اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے.جناب میاموتو تاکاشی نے جاپانی اور اردو زبان میں ادبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے جاپانی ادب کا اردو ترجمہ کرنے کے حوالے سے ادارے کی دعوت پر آمادگی ظاہر کی اور جدید جاپانی ادب کے منتخب فن پاروں کا ترجمہ ادارے کو پیش کرنے کے عزم.کااظہار کیا۔ ڈائریکٹر ادارۂ تالیف و ترجمہ ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح جاپانی اور پاکستانی معاشرے ایک دوسرے کی بہتر تفہیم کرسکیں گے .ڈائریکٹر ادارہ نے مہمانان گرامی کی خدمت میں ادارے کی مطبوعات کے تحائف بھی پیش کیے