جامعات کی عالمی رینکنگ کرنے والے سب سے معتبر ادارے کیو ایس نے نئی رینکنگ جاری کردی- پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شمار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 801 سے1000 جامعات میں شامل ہو چکی ہے۔ جبکہ جامعہ پنجاب 2018 میں دنیا کی بہترین 78 فیصد جامعات میں شامل تھی۔ تین سال کے مختصر عرصے میں جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں 16 فیصد ترقی ہوئی، جبکہ گزشتہ 2 سالوں میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں 39 درجے بہتری ہوئی۔ 1869 میں قائم ہونے والے نیچر پبلشنگ نے نیچرل سائنسز میں جامعہ پنجاب کوپاکستان میں نمبر 1 قرار دیا۔
گڈ گورننس، تحقیق کے فروغ کے باعث یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ ہرسال بہتر ہو رہی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 مضامین عالمی رینکنگ میں شمار ہوئے، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ پٹرولیم انجینئرنگ دنیا کے بہترین 100 سے 150 اداروں میں شامل ہے۔ رینکنگ میں بہتری پر ڈاکٹر نیاز احمد کی چئیرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر خالد محمود کو مبارکباد۔ |