شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور کے پروفیسر اور ادارہ تالیف و ترجمہ کے صدر نشںین ڈاکٹر محمد کامران نےمعروف آن لاٸن ادبی اخبار، ادبی سفر کے زیرِ اہتمام معروف شاعر انجم بارہ بنکوی کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ادبی نشست کی صدارت کی۔ تقریب میں برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، عمان، بھارت اور پاکستان سے معروف ادیبوں اور نقادوں نے شرکت کی۔ تقریب کے منتظم اور میزبان مقبول شاعر افروز عالم تھے۔ ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے صدارتی خطبے میں انجم بارہ بنکوی کےکلام کو کلاسیکی اور جدید شعری روایت کا امتزاج قرار دیتے ہوۓ ان کے سماجی شعور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ |