Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

پنجاب یونیورسٹی سے انتخابِ غزل کی اشاعت
پنجاب یونیورسٹی سے انتخابِ غزل کی اشاعت


شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی  کے پروفیسر اور ادارہ تالیف و ترجمہ کے چٸیر مین ڈاکٹر محمد کامران نے پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان سےملاقات کی اور تالیف و ترجمہ سے شایع ہونے والی کتاب انتخابِ غزل کا نسخہ پیش کیا۔ ڈاکٹر خالد خان نے اس غزل کے انتخاب کی اشاعت کو خوش آٸیند قرار دیتے ہوۓ اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کتاب طلبہ اور قارٸین کے شعری ذوق کی تربیت میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔